Baaghi TV

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل انگلش فاسٹ بولر گرفتار

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس نے گرفتار کرلیا، تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں بغیر کسی الزام کے رہا کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نائٹ کلب کے باہر پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر کو ہتھکڑیاں لگانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرہم میں انگلینڈ کی ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو تین روزہ میچ میں شکست دی۔ وائرل ویڈیو میں میتھیو پوٹس اور بین اسٹوکس بھی نظر آ رہے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ اسے ڈربی میں پیش آنے والے واقعے کا علم ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مزید معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل ہیں، تاہم انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

More posts