Baaghi TV

سی ڈی اے ہسپتال میں بھی فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات، سموک ڈیٹیکٹر اور فائر ہائیڈرنٹ غائب

اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات کے حوالے سے اہم خامیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سموک ڈیٹیکٹر سمیت کئی ضروری حفاظتی آلات موجود نہیں۔

ہسپتال کے ترجمان کے مطابق سی ڈی اے ہسپتال میں نہ سموک ڈیٹیکٹر موجود ہیں اور نہ ہیٹ ڈیٹیکٹر اور فائر ہائیڈرنٹ نصب ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں اب تک فائر ڈرل بھی نہیں کرائی گئی، تاہم آئندہ فائر ڈرل کرانے کا انتظام کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ہسپتال کی ایمرجنسی لائٹس بھی غیر فعال ہیں، جس کے باعث ہنگامی صورتحال میں انخلاء کے راستوں کی مناسب نشاندہی نہیں ہوپاتی۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے اپنے ہسپتال میں بھی فائر سیفٹی کی چیک لسٹ کے مطابق متعدد ضروری آلات موجود نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود فائر الارم محض علامتی ہے اور اس کے ساتھ مکمل فائر الارم سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔

پمز اور پولی کلینک کے فائر سیفٹی انتظامات پر سوالات اٹھنے کے بعد سی ڈی اے ہسپتال میں سامنے آنے والی یہ خامیاں بھی سرکاری اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کی صورتحال پر مزید تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔

More posts