Baaghi TV

خراب فلمیں کرنے سے بہتر ہے اداکاری چھوڑ دوں، تاپسی پنوں

تاپسی پنوں کا دوٹوک اعلان، ’’خراب فلموں میں کام کرنے سے بہتر ہے اداکاری چھوڑ دوں‘‘

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران پروجیکٹس کے انتخاب سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب فلموں میں کام کرنے کے بجائے وہ اداکاری چھوڑنے کو ترجیح دیں گی۔

اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’گندھاری‘ کی تیاریوں میں مصروف تاپسی پنوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلموں کے انتخاب اور بالی ووڈ میں بننے والے موجودہ پروجیکٹس کے معیار پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ محض اس وجہ سے کسی فلم کا حصہ نہیں بنیں گی کہ اس کے ذریعے انہیں زیادہ اسکرین ٹائم یا مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق اگر کسی فلم کے اسکرپٹ میں جان اور کہانی میں مضبوطی نہ ہو تو وہ ایسی فلم کرنے کے بجائے گھر بیٹھنے کو ترجیح دیں گی۔

تاپسی پنوں نے اشارہ دیا کہ موجودہ دور میں بعض ایسی فلمیں بھی بن رہی ہیں جن کا مواد اور معیار ان کے خیال میں توقعات پر پورا نہیں اترتا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی کمزور پروجیکٹ کا حصہ بن کر اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ ان کے لیے صرف زیادہ سے زیادہ فلموں میں نظر آنا مقصد نہیں بلکہ ایسے کردار اور کہانیاں منتخب کرنا اہم ہیں جو ان کے معیار اور اداکاری کے جذبے سے مطابقت رکھتی ہوں۔

تاپسی پنوں اس وقت اپنی ایکشن تھرلر فلم ’گندھاری‘ پر کام کر رہی ہیں، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو ان کے اداکاری کے معیار اور فلم کے حوالے سے جذبے پر پورا اترتا ہے۔

More posts