Baaghi TV

مصر کی سعودی شہروں پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

sa

مصر نے سعودی عرب کے شہروں پر حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مصری وزارتِ خارجہ نے اسے “خطرناک کشیدگی”، سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی اور سعودی عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا حملوں میں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنایا گیا سعودی حکام کے مطابق 73 شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

قاہرہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے مقابلے میں اس کے ساتھ کھڑا ہے،مصر نے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کو بھی واضح طور پر مسترد کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی مصری اور عرب قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔

دوسری جانب حوثیوں کے خبر رساں ادارے صبا نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے صوبہ الجوف، البیضا، مأرب اور تعز میں مختلف مقامات کو فضائی حملوں اور کروز میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے،اس کے علاوہ شمالی شہر الحزم میں ایک جیل پر فضائی حملے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ حوثیوں کے مطابق حملے میں ایک بچے سمیت 7 افراد ہلاک اور خاتون سمیت کم از کم 7 زخمی ہوئے۔

الجزیرہ کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان انیس الاصبحی نے کہا کہ حملہ الجوف صوبے میں قائم سینٹرل کریکٹیو فیسلٹی پر کیا گیاحوثی ٹی وی چینل المسیرہ نے مبینہ حملے کے بعد کی فوٹیج بھی نشر کی، جس میں ایک عمارت منہدم اور لوگوں کو ملبے میں تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب نے جیل پر فضائی حملے کے حوثی الزام پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

More posts