Baaghi TV

پٹرول 13 روپے مہنگا،یہ ہے حکمرانوں کا عوام کیلئے ریلیف،شاباش شہباز شریف،حافظ طلحہ سعید

talha

مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو حق حکمرانی کھو چکے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے قوم کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ، حکمرانوں کے لیے مفت پٹرول اور موٹر سائیکل سوار کے لیے 13 روپے کا اضافہ ناقابل برداشت ہے، مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کی ترجمانی کرے گی، مہنگائی کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو دو روپے کا روز اضافہ کرنے کے بعد حکمرانوں نے ایک ہی دن میں 13 روپے کی قیمت بڑھا دی،یہ سراسر ظلم ہے،نااہل حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں،غریب عوام اب مزید مہنگائی، ٹیکسوں اور حکومتی بے حسی کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں،یوں لگ رہا ہے کہ شہباز سرکار کو مہنگائی کا لائسنس مل چکا ہے،حکمران یاد رکھیں اسمبلیوں کی مدت پانچ برس ہے، دوبارہ انتخابات ہوں گے اور نااہل حکمرانوں کا عوام انتخابات میں احتساب کرے گی،حافظ طلحہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، مہنگائی، ناجائز بوجھ اور حکمرانوں کی شاہانہ مراعات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے.

More posts