Baaghi TV

پشین، سی ٹی ڈی کی کاروائی،4 دہشتگردجہنم واصل

ctd police

پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔،ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد شدہ اسلحے میں دستی بم، دیسی ساختہ بم، بندوقیں اور گولیاں شامل ہیں، ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں، مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی۔ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ،محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے موثر کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

More posts