Baaghi TV


خانہ کعبہ کے دروازے کے بارے میں دلچسپ حقائق

makkah


دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ مسجد الحرام کے نمایاں ترین حصوں میں شمار ہوتا ہے اور صدیوں سے زائرین کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ کا دروازہ مشرقی جانب واقع ہے اور یہ مطاف کے فرش سے تقریباً 2.25 میٹر بلند بنایا گیا ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ماضی میں مکہ مکرمہ میں آنے والے سیلابی پانی سے کعبہ کو محفوظ رکھا جا سکے۔
‎موجودہ دروازہ سعودی فرمانروا شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں 1399 ہجری یعنی 1979 میں تیار کیا گیا تھا۔ اس دروازے کی اونچائی تقریباً 3.1 میٹر جبکہ چوڑائی 1.9 میٹر ہے۔
‎یہ دروازہ تقریباً 280 کلوگرام خالص 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کے باعث اسے دنیا کے قیمتی ترین دروازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
‎دروازے کے بیرونی حصے کو خوبصورت اسلامی نقش و نگار سے سجایا گیا ہے جبکہ اس پر قرآنی آیات کی دلکش خطاطی بھی کی گئی ہے جو اس کی روحانی اور تاریخی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔

More posts