Baaghi TV

ایران نے خلیج فارس میں “اوشین کوئی” نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

ایران نے خلیج فارس میں “اوشین کوئی” نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق قانونی بل بھی تیار کر لیا گیا ہے جسے اوپن سیشن میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے آئل ٹینکر “اوشین کوئی” کو اپنی تحویل میں لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی تیل برآمدات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے ردعمل میں کی گئی۔ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو ایرانی اقتصادی مفادات کے خلاف سمجھی جا رہی تھیں، اسی بنیاد پر اسے قبضے میں لیا گیا۔دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے، جس میں ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی تیل منڈی پر اثرات مرتب کر سکتی ہے، کیونکہ یہ بحری گزرگاہ دنیا کی اہم ترین تیل ترسیلی راہداریوں میں شمار ہوتی ہے۔

More posts