Baaghi TV

جرم ثابت ہونے تک ملزم کو بے گناہ تصور کیا جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز کا جعلی کرنسی کیس میں فیصلہ سامنے آیا ہے

جسٹس امجد پرویز ملزم نےجعلی کرنسی کیس میں اعترافِ جرم ناقابلِ قبول قرار دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت سزا کے طور پر نہیں روکی جا سکتی اور جرم ثابت ہونے تک ملزم کو بے گناہ تصور کیا جاتا ہے، عدالت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں اور ایک ضامن کے عوض ملزم کو بعد از گرفتاری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتی ہے، جسٹس امجد پرویز نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت جعلی کرنسی کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتی ہے،ملزم کے خلاف جعلی کرنسی بنانے یا مارکیٹ میں فروخت کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں،ملزم کی گرفتاری مصروف عوامی مقام سے ہوئی، تاہم کارروائی کے دوران کوئی گواہ شامل نہیں کیا گیا، ملزم سے برآمد شدہ جعلی کرنسی کی موجودگی کے علاوہ اس کے خلاف جعلی نوٹ بنانے یا فروخت کرنے کا قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں،عدالت کے مطابق کسی سابقہ یا ممکنہ خریدار یا گاہک کے بارے میں بھی کوئی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں، عدالت نے واضح کیا کہ یہ آبزرویشن صرف ضمانت کے فیصلے تک محدود ہے، یہ فیصلہ ٹرائل کورٹ پر اثر انداز نہیں ہو گا

More posts