Baaghi TV

نیپال ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی خاتون کی لاش سے زیورات اتارنے پر دو افراد گرفتار

نیپال میں پولیس نے ایک خاتون کی لاش سے سونے کی بالیاں اتارنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون سیلابی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ کر دریائے نارایانی میں جاگری تھیں، جہاں ریسکیو کارروائیوں کے دوران ان کی لاش برآمد ہوئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر دو افراد کو خاتون کے جسم سے سونے کی بالیاں اتارتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ویڈیو وائرل ہونے پر نیپال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران انسانی لاشوں کے ساتھ مبینہ بے حرمتی کے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More posts