Baaghi TV

پارلیمانی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کا اجلاس، سانحہ پمز پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کا اجلاس چیئرمین دانیال چوہدری کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں پمز ہسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی دانیال چوہدری نے کہا کہ پمز ہسپتال کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی نے سانحہ پمز پر پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رکن کمیٹی نوشین افتخار نے کہا کہ معذرت کے ساتھ اسلام آباد کے ہسپتالوں کی صورتحال قابلِ اطمینان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض نجی ہسپتالوں میں مبینہ طور پر مردہ افراد کو بھی وینٹی لیٹر پر رکھا جاتا ہے تاکہ ان سے رقم وصول کی جا سکے۔چیئرمین کمیٹی دانیال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی نے بھی پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔رکن کمیٹی زیب جعفر نے کہا کہ پمز کا سانحہ ایک بڑا واقعہ ہے، اس پر ہر سطح پر بحث ہونی چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روز تمام ٹاک شوز میں بھی اسی معاملے پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے دوران ایک رکن کمیٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز موقع پر معلوم ہوا کہ متاثرہ بچوں کی تعداد 15 سے زائد تھی۔ کمیٹی رکن کے مطابق یہ بھی بتایا گیا کہ پمز میں واقعہ پیش آنے کے وقت لوگ بھاگ گئے جبکہ مرکزی دروازے اور وارڈ کے دروازے بند تھے۔چیئرمین کمیٹی دانیال چوہدری نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ آج جمع ہونے جا رہی ہے، جس کے بعد واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے آ جائیں گے

More posts