Baaghi TV

لندن: فلسطینیوں کی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل کیخلاف شدید نعرے

لندن میں آج دو بڑے مظاہرے ہوئے جس کے باعث غیر معمولی سیکیورٹی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا عظیم الشان مظاہرہ فلسطین کے حق میں بنام ’’نکبہ ڈے مارچ‘‘ کیا گیا۔ جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیلی بمباری کی مذمت اور فلسطینیوں کو بنیا دی حقوق کی فراہمی کے مطالبے درج تھے-

یہ مظاہرہ “نکبہ ڈے” کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا جو ہر سال فلسطینیوں کی 1948 میں بڑے پیمانے پر بے دخلی کی یاد میں منایا جاتا ہےس موقع پر نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والی ایک تنظیم نے بھی اپنی اینٹی فاشسٹ ریلی کو فلسطین مارچ کے ساتھ ملا دیا۔

فلسطین حامی مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی ریاست کے قیام اور برطانوی حکومت سے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کے مطالبات کیے، میٹروپولیٹن پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے تھے جن میں لندن سے باہر سے بلائے گئے اضافی پولیس افسران بھی شامل تھے۔

پولیس نے بکتر بند گاڑیاں، گھڑ سوار دستے، ڈرونز، کتوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا۔ یہ حالیہ برسوں میں لندن کی سب سے بڑی پبلک آرڈر کارروائی تھی پولیس نے پہلی بار احتجاجی مظاہروں میں “لائیو فیشل ریکگنیشن” ٹیکنالوجی بھی استعمال کی، جبکہ منتظمین کو قانونی طور پر اس بات کا پابند بنایا گیا کہ مدعو مقررین نفرت انگیز تقاریر نہ کریں۔

واضح رہے کہ ان مظاہروں سے ایک روز قبل برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے خبردار کیا تھا کہ سڑکوں پر بدامنی یا دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

More posts