Baaghi TV

اسلم غوری عہدے سے فارغ، محمد محمود کو اضافی چارج مل گیا،نوٹیفکیشن جاری

fire

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکریٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود کو سیکریٹری ہیلتھ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ سیکریٹری ہیلتھ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کا ابتدائی طور پر 120 دنوں کے لئے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا-

واضح رہے کہ پمزاسپتال میں بدھ کی صبح کی آتشزدگی کے واقعے سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں واقعے کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واقعے پر شدید برہمی اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کے احکامات جاری کیے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسی اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی سیکریٹری صحت ہیلتھ اسلم غوری کو معطل کرکے اجلاس سے باہر جانے کا کہا تھا۔

More posts