Baaghi TV

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات

pmml

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمان،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل انجینئر مبین صدیقی بھی موجود تھے،اس موقع پر سیاسی صورتحال ،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مستقبل کے حوالے سے بھی مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی،دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی بطور وزیر صحت کارکردگی کو سراہا ،سید مصطفیٰ کمال نے مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے.

More posts