Baaghi TV

ٹرمپ کی کارکردگی پر 59 فیصد امریکیوں کے عدم اطمینان کااظہار

qatar

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک تازہ عوامی سروے میں ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

سروے کے مطابق 59 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، جبکہ صرف 37 فیصد افراد نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا یہ رائے شماری 10 سے 13 جولائی کے دوران کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 1616 افراد نے حصہ لیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات اور پالیسیوں پر عوامی اعتماد میں کمی آئی ہے۔

سروے میں شامل 54 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد عالمی سطح پر امریکا کے اثر و رسوخ میں کمی آئی ہے، جبکہ متعد د افراد نے خارجہ پالیسی اور عالمی معاملات سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا رجحان عالمی کشیدگی اور جنگی حالات کے باوجو د برقرار ہے۔ عوامی رائے میں سب سے زیادہ تشویش معیشت، مہنگائی، روزگار اور امریکا کے عالمی کردار سے متعلق امور پر ظاہر کی گئی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے حالیہ سرو ے میں ڈیموکریٹس کو ریپبلکن پارٹی پر 4 فیصد برتری حاصل رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی رجحانات میں تبدیلی آ رہی ہے اگر یہی رجحان برقرار رہا تو ڈیموکریٹس کانگریس کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو سخت مقابلہ دے سکتے ہیں۔

امریکی سیاسی سروے کے معروف ادارے ریئل کلیئر پولیٹکس کے مطابق صدر ٹرمپ کی موجودہ اوسط مقبولیت بھی دباؤ کا شکار ہے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 41 فیصد امریکی شہری ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، جبکہ 56.4 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ٹرمپ کی مقبولیت میں اتار چڑھاؤ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران اس میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

کارنیل یونیورسٹی کے روپر سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے مطابق امریکی تاریخ میں کسی صدر کی سب سے کم مقبولیت سابق صدر ہیری ٹرومین کو درپیش آئی تھی، جن کی مقبولیت کی شرح فروری 1952 میں صرف 22 فیصد تک رہ گئی تھی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر ہونے والے جائزے کو مسترد کرتے ہوئے ان کے اقدامات کا دفاع کیا ہے وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیوس انگل نے ’نیوز ویک‘ کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ امریکی تاریخ میں کسی بھی دوسرے صدر نے عوام کے لیے وہ کام نہیں کیے جو صدر ٹرمپ نے کیے ہیں ان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، معیشت کو مضبوط بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں دوسری مرتبہ امریکی صدر کا منصب سنبھالا تھا ان کی دوسری مدتِ صدارت میں امیگریشن، تجارتی پالیسی، حکومتی اخراجات، خارجہ تعلقات اور معاشی فیصلے امریکی سیاست میں اہم موضوعات بنے ہوئے ہیں۔

More posts