Baaghi TV

امریکی صدر کی جسمانی اور ذہنی صحت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے، ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ

usa

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چچا کی جسمانی اور ذہنی صحت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے، جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق جاری بحث پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مجموعی جسمانی اور نفسیاتی کیفیت تشویش ناک حد تک متاثر ہو رہی ہے انہوں نے صدر ٹرمپ کے طرزِ عمل اور رات گئے سوشل میڈیا پر کی جانے والی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر وہ ٹھیک دکھائی دیتے ہیں، لیکن نفسیاتی اعتبار سے ان کی حالت مسلسل تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے ٹرمپ اس وقت مسلسل دباؤ اور اپنی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے احساس سے دوچار ہیں، امریکی صدر کو سب سے زیادہ خوف عوامی تذلیل اور ناکامی کے تاثر سے ہوتا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کے الزامات اور دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر انجام دے رہے ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی میڈیا اور مختلف سرویز میں صدر ٹرمپ کی عمر، ذہنی صلاحیت اور جسمانی فٹنس کے حوالے سے بحث ہوتی رہی ہے تاہم وائٹ ہاؤس متعدد بار سرکاری طبی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے صدر کی صحت کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے۔

More posts