Baaghi TV

پنجاب حکومت نے ’جنرل انشورنس کمپنی‘ متعارف کرادی

cm

پنجاب حکومت نے’جنرل انشورنس کمپنی‘ کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔

پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن بھی حاصل کرلی ہےکمپنی کا مقصد خصوصی انشورنس منصوبوں کے ذریعے صوبے کے ہر طبقے اور ہر معاشی سطح کے شہریوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی، یہ کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی نان لائف انشورنس کی ذمہ دار ہوگی، اس مقصد کے لیے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور صدر پنجاب بینک پر مشتمل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ انشورنس پلان میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور اس کی تیز رفتار منظوری کے عمل کو سراہا۔

پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ انشورنس پلان میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور اس کی تیز رفتار منظوری کے عمل کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب اصلاحات کے میدان میں پہلے بھی سب سے آگے تھا، آج بھی آگے ہے اور آئندہ بھی آگے رہے گا ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائی جائے گی جس کے تحت شہری اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ علاج کرا سکیں گے دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور پاکستان کو بھی عالمی معیار کے ساتھ ہم قدم ہونا ہوگا

More posts