امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پیر کے روز ایک سابق نیوی سیل اہلکار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا، ہیگستھ نے ریاست کینٹکی میں منعقدہ ایک ریلی میں ریپبلکن امیدوار ایڈ گالرین کی حمایت کا اعلان کیا-
رائٹرز کے مطابق ریپبلکن امیدوار ایڈ گالرین کانگریس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم ریپبلکن مخالفین میں شمار کیے جانے والے رکن کانگریس تھامس میسی کے مدمقابل ہیں، دونوں امیدواروں کے درمیان منگل کو ہونے والا مقابلہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی تاریخ کا مہنگا ترین پرائمری انتخاب بن چکا ہے-
تھامس میسی حالیہ عرصے میں صدر ٹرمپ سے اہم قانون سازی کے معاملات پر اختلافات رکھتے رہے ہیں جبکہ انہوں نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق حکومتی فائلیں جاری کرنے کی مہم کی بھی قیادت کی تھی۔
اسرائیل میں فلسطینیوں کیلئے خصوصی سزائے موت کا قانون نافذ
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ اکثر ایسا ہوا کہ تھامس میسی نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں چلنے والی تحریک کو مضبوط بنانے کے بجائے خود کو اس سے الگ رکھنے کی کوشش کی انہوں نے میسی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسے وقت میں جب تحریک کو اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے، ڈیموکر یٹس کے ساتھ ووٹ دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہیگستھ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ کینٹکی میں ذاتی حیثیت میں شریک ہوئے ہیں، کیونکہ وفاقی ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر قانونی پابندیاں موجود ہیں، انہوں نے حاضر تمام وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی شرکت ذاتی نوعیت کی ہے۔
امریکا نے روسی تیل تک رسائی کے لئے لائسنس جاری کردیا
پینٹاگون نے بھی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع نے ہیچ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، جو وفاقی ملازمین کو اپنی سرکاری حیثیت استعمال کرکے انتخابات پر اثرانداز ہونے سے روکتا ہے جبکہ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بیان میں کہا کہ اس دورے کے لیے ٹیکس دہندگان کا کوئی پیسہ استعمال نہیں ہوگا اور قانونی ماہرین نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اس شرکت کی منظوری دی ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع کا کسی سیاسی جلسے میں شریک ہونا غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکا مختلف عالمی تنازعات میں مصروف ہے اور امریکی فوج کو روایتی طور پر غیر سیاسی ادارہ تصور کیا جاتا ہےتاہم ہیگستھ نے گزشتہ برس عہدہ سنبھالنے کے بعد متعدد روایات سے ہٹ کر اقدامات کیے، جن میں پینٹاگون میں مسیحی دعائیہ تقاریب کا انعقاد، صحافیوں کو حضرت عیسیٰؑ کے دشمنوں سے تشبیہ دینا، اور ایک ڈیموکریٹ سینیٹر کے خلاف کارروائی کی کوشش شامل ہے جس نے فوجی اہلکاروں سے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے کا کہا تھا۔
سان ڈیاگو میں واقع اسلامی مرکز پر فائرنگ، مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک
