پاکستان بار کونسل کے 8 ارکان نے رول 87 سی میں مجوزہ ترمیم پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے اپنا تحریری مراسلہ پاکستان بار کونسل کو بھجوا دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیم کے تحت بار کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے لیے درکار ارکان کی تعداد 5 سے بڑھا کر 10 کی جا رہی ہے، جس کا مقصد اپوزیشن ارکان کو اجلاس ریکوزیشن کرنے سے روکنا ہے۔
اعتراض کرنے والے ارکان کے مطابق یہ ترمیم بذریعہ سرکولیشن لائی گئی، جو بدنیتی پر مبنی اقدام ہے اور اس سے جمہوری عمل متاثر ہوگا موجودہ صورتحال میں 8 اپوزیشن ارکان اجلاس بلانے کی پوزیشن میں ہیں، لہٰذا قواعد میں تبدیلی مخصوص سیاسی مقاصد کے تحت کی جا رہی ہے۔
پاکستان بار کونسل کے اپوزیشن ارکان نے رولز کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ ترمیم فوری طور پر واپس لی جائے۔
