ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہو گئی ہےاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے پر آ گئی ہےدوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا، جہاں سونا 86 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔
