Baaghi TV

ہاکی پرو لیگ:پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ بھی ہار گئی

hockey

ایف آئی ایچ (FIH) ہاکی پرو لیگ کے آخری میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 0-7 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے اس یکطرفہ میچ میں انگلش کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستانی ٹیم دفاع کرنے میں مکمل ناکام رہی-

لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی انگلینڈ کی جانب سے یکطرفہ مقابلے میں نکولس بینڈوراک نے دو گول اسکور کیے جبکہ ہنری کرافٹ، زیکری والیس، سیموئل ہوپر، سیموئل ٹیلر اور سام وارڈ نے ایک ایک گول کیا،اس شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا ایونٹ میں سفر مایوس کن انداز میں اختتام پذیر ہوا-

پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو لیگ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھا پورے ایونٹ میں پاکستان نے 22 گول اسکور کیے جب کہ حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کے خلاف 79 گول داغے، یوں 16 میچز کے اختتام پر پاکستان کا گول ڈیفرنس منفی 57 رہا۔

More posts