مالاکنڈاور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 185 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے-
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہےزلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پایا گیا تاہم حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے،زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔
