چمن: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے فیز ون اور فیز ٹو کے تحت ضلع چمن میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جہاں مجموعی طور پر 77 منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان منصوبوں میں سے 68 مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 9 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 754.13 ملین روپے مختص کیے گئے، جن کا مقصد عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر میں بہتری لانا ہے۔مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیے گئے ان منصوبوں کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا، جس میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندے شامل تھے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے چمن کے شہریوں کو مختلف شعبوں میں براہِ راست سہولیات میسر آ رہی ہیں، جبکہ ان اقدامات سے علاقے میں ترقی، خوشحالی اور معیارِ زندگی میں بہتری کی بنیاد مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے
