Baaghi TV

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے آج پشاور، سوات، چترال، دیر اور دیگر بالائی اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے تاہم جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے اس دوران ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے بعض علاقوں میں ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

More posts